ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

رات کے وقت خلا سے نظر آنے والی سبز روشنی کس چیز کی ہےِ؟

اشتہار

حیرت انگیز

رات کے وقت خلا کا منظر کیا ہوتا ہوگا اور وہاں سے زمین کیسی نظر آتی ہوگی، یہ ایک ایسا سوال ہے جو تقریباً ہر شخص کے ذہن میں اُس وقت تو پیدا ہوتا ہی ہوگا جب وہ کسی خلائی اسٹیشن کے حوالے سے خبر پڑھتا ہو گا۔

خلا پر تحقیق کے لیے مختلف ممالک نے اپنے اپنے ادارے تشکیل دیے ہوئے ہیں جو مختلف وقتوں میں مشن بھیج کر وہاں سے اہم شواہد اکھٹے کرتے ہیں۔

آپ کے ذہن میں رات کے وقت خلا سے زمین کا نظارہ کیسا ہوتا ہوگا؟ کیونکہ جب زمین پر اندھیرا ہوجاتا ہے تو ممکن ہے آپ یہ سمجھتے ہوں‌ کہ اندھیرے کے بعد خلا سے زمین نظر نہیں آتی۔

- Advertisement -

خلائی تحقیق کے لیے جانے والے خلا باز نے انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں سبز رنگ سمیت دیگر روشنیاں نظر آرہیں ہیں۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے خلا باز جون سن نے یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فلکر پر شیئر کیں۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ یہ تصاویر یوکرین اور کرغستان کے وسط اور روس کے اوپر  موجود خلائی اسٹیشن سے لی گئیں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ رات کا یہ منظر اورورا کے مقام پر موجود انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں بیٹھ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا مشن اس مقام سے 424 کلومیٹر کی مسافت پر گردش کررہا ہے۔

ان تصاویر میں ستاروں کے جگمگانے اور زمین پر جلنے والے برقی قمقوں کی روشنی دیکھی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں