تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دانتوں کا درد ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

دانتوں کا درد انسان کو اذیت میں مبتلا کردیتا ہے لیکن ان گھریلو آسان ٹوٹکوں سے گھر میں اس کا علاج ممکن ہے۔

انسان کو کبھی نہ کبھی دانت یا داڑھ میں تکلیف کی اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے اور اس میں عمر اور جنس کی کوئی تفریق نہیں بعض اوقات یہ درد قابل برداشت ہوتے ہیں لیکن درد حد سے بڑھ جائے تو لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔

ویسے تو دانتوں یا داڑھوں کی کسی تکلیف کے ظاہر ہوتے ہی کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاہم کچھ ایسے آسان گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کو آزما کر آپ اس اذیت سے نجات یا تکیلف میں کمی پاسکتے ہیں۔

تولیہ اور استری

سننے میں آپ کو عجیب تو لگے گا لیکن تولیہ اور استری کے ذریعے آپ اپنے دانت کے درد میں کمی لاسکتی ہیں اس کیلیے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، پھر گرم کپڑے سے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔

کالی مرچ اور نمک

کالی مرچ اور نمک صرف کھانوں کو ذائقے دار ہی نہیں بناتے بلکہ دانتوں کے درد میں بھی اکسیر ہیں۔ دانت کے درد میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوتا ہے، اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی فائدہ ہوگا۔

برف

برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں، کچھ ہی دیر میں آپ اپنے درد میں افاقہ محسوس کرینگے۔

ٹی بیگ

بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا کارآمد ہے۔ ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں کچھ دیر رکھیں، یہ طریقہ بھی آپ کی تکلیف کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا

لونگ

لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کو اپنے دانتوں کے درد والی جگہ پر رکھیں اور تب تک رکھا رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

اس کے بعد روئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا گرم پانی میں بھگونے کے بعد بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔ اس کے بعد اس روئی کے پھوئے کو دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -