پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

جوڑوں کے درد سے نجات پانے کا آسان قدرتی ذریعہ

اشتہار

حیرت انگیز

غیر متوازن خوراک اور دیگر عوامل کے باعث آج کل جوڑوں کا درد عام ہوتا جا رہا ہے جس سے نجات پانے کا انتہائی آسان قدرتی ذریعہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

جوڑوں کا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ پہلے کبھی جوڑوں کا درد صرف بوڑھوں کی بیماری تصور کیا جاتا ہے تاہم بدلتے وقت کے ساتھ تیز رفتار زندگی میں صحت کے اہم اصولوں کو نظر انداز کرنے، سونے جاگنے کے معمولات میں تبدیلی اور غیر متوازن خوراک کے باعث اب نوجوان اور کم عمر افراد بھی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو رہے ہیں تاہم قدرت کی ایسی بیش بہا نعمتیں ہیں جن کے ذریعے ہم کئی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔

جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے گوند کا استعمال انتہائی پر تاثیر دوا ہے اور استعمال انتہائی آسان ہے۔

- Advertisement -

مکس گوند لیں اور اس کو دیسی گھی میں اچھی طرح پکا لیں کہ وہ پھول جائے پھر اس کو پیس کر روزانہ ایک چوتھائی چمچ دودھ کے ایک گلاس میں شامل کرکے استعمال کریں جو دودھ نہیں پیتے وہ پانی سے دن میں دو بار استعمال کر سکتے ہیں۔

بزرگوں کے لیے قابل ہضم بنانے کے لیے اس میں پانچ دانے بڑی الائچی کے بھی شامل کرلیں۔

اس میں کوئی شہد یا دیگر میٹھی چیز کا استعمال ہرگز نہ کریں بہتر ہے کہ شام چار بجے سے قبل اس کو استعمال کرلیں اور ایک بات کا خاص دھیان رکھیں کہ اس کو کھانے کے بعد ایک گھنٹے تک لیٹنا یا سونا نہیں ہے۔ کھانے کے بعد چہل قدمی کریں یا بیٹھ کر کوئی سرگرمی کرلیں تاکہ یہ اچھی طرح ہضم ہوسکے۔

جن افراد کے جوڑوں بالخصوص گھٹنوں کے جوڑوں کے چٹخنے کی آوازیں آتی ہیں وہ ساگو دانا پیس کر رکھ لیں اور روزانہ نہار منہ ایک چمچ ساگو دانا سفوف ایک گلاس تیز گرم دودھ میں شامل کرکے پی لیں۔

پانچ سے سات دن میں جوڑوں کا درد اور آوازیں آنی بند ہو جائیں گی، یہ بے ضرر دوا ہے اور اگر مریض علاج کے لیے کوئی اور دوا استعمال کرتے ہیں تو وہ بھی یہ لے سکتے ہیں۔

 

ایسے مریض یہ دھیان رکھیں کہ اپنے جسم کو ٹھنڈا گرم نہ کریں مثال کے طور پر کہیں باہر سے کھیل کر آنے کے فوری بعد نہ نہائیں اور نہ ہی نہاتے ہی فوری طور پر اے سی والے کمرے میں بیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں