تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

حکومت کا پاس ورڈ رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لندن: برطانوی حکومت نے سائبر حملوں کے پیش نظر گھروں میں استعمال ہونے والی اسمارٹ ڈیوائسز کا عام پاس ورڈ رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے حکومت کو سفارش بھیجی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اکثر اُن لوگوں کی اسمارٹ ڈیوائسز ہیک ہوئیں جن کے پاس ورڈ 1234 تھے۔

حکومت کو بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے لاکھوں گھروں میں اسمارٹ ڈیوائسز استعمال ہورہی ہیں، جن میں سے بیشتر کے پاس ورڈ عام ہیں اور یہ کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ حکومت گھروں میں استعمال ہونے والی اسمارٹ ڈیوائسز کا عام پاس ورڈ رکھنے پر پابندی عائد کردے اور کمپنیز کو پابند کرے کہ وہ ایسا سسٹم متعارف کرائیں کہ صارف آسان یا عام پاس ورڈ نہ رکھ سکے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا تمام صارفین کو فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کا انتباہ

رپورٹ کے مطابق بیشتر کمپنیاں اپنی آسانی اور انسٹالیشن کے لیے صارف کو ایک (سنگل) پاس ورڈ رکھنے کی اجازت دیتی ہیں اور پھر خریدار اپنا پاس ورڈ بھی تبدیل نہیں کرسکتا۔

ڈیجیٹل ، کلچرل، میڈیا اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارف کو اپنی مرضی سے ہی پاس ورڈ رکھنے کی اجازت دیں بصورت دیگر کمپنی پر پابندی عائد کی جائے گی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی برطانوی پارلیمنٹ میں اس معاملے کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی اور پھر اس قانون کو جلد از جلد منظورکرلیا جائے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلونوں کے ذریعے بچوں کی جاسوسی کا خطرہ

وزیر برائے ڈیجیٹل ماٹ وارمز کا کہنا تھا کہ ’ہمارا نیا قانون کمپنیوں کو پابند کرے گا کہ وہ انٹرنیٹ سے جڑنے والی ڈیوائسز کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکے‘۔

Comments

- Advertisement -