تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ذہنی سکون کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے آسان طریقے

روزمرہ کے پیچیدہ معاملات میں گھرے انسان یقیناً ذہنی سکون کا راستہ تلاشتے ہوں گے، کئی الجھنوں اور متعدد دشواریوں کے باعث بعض لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنا ایک خواب سا لگتا ہے۔

ایسے افراد کے لیے اس خبر میں موجود نسخے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کرکے ناصرف ذہنی تناؤ اور دماغی مسائل سے بچاجاسکتا ہے بلکہ صحت مند زندگی گزارنے میں بھی معاونت مل سکتی ہے، شہری گھر پر رہتے ہوئے ماہرین کے مذکورہ ضوابط کے تحت اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کا خیال رکھیں۔

دن کی منصوبہ بندی

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اچھا دن گزارنے کے لیے منصوبہ بندی بہت ضروری ہے، دن کا آغاز چہل قدمی، سماجی میل جول، تفریح اور غور وفکر سے کریں جو پورا دن خوشگوار بتانے میں معاون ہوں گے، بے ترتیبی ذہنی تندرستی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہذا اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

متحرک رہنا

ہر روز متحرک رہنے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ دماغی صلاحیت بھی بڑھتی ہے، انسان کو چاہیے کہ وہ ہر روز متحرک رہیں جو آپ کی پرسکون نیند کے لیے بھی اہم ہے، جسمانی نقل وحرکت کو بڑھائیں، ایسی مصروفیات کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں جس سے آپ متحرک رہ سکیں۔

تفریح کا ذریعہ ڈھونڈیں

پرسکون زندگی گزارنے کے لیے تفریحی تدابیر نکالیں، جبکہ آرام کرنے سے بھی منفی خیالات کا انخلا ہوتا ہے اور ذہنی طور پر راحت ملتی ہے، بعض اوقات ہم دماغی طور پر اتنے الجھ جاتے ہیں کہ ہیں کہ سکون کا احساس مٹ جاتا ہے۔

دوسروں سے تعلقات

ماہرین کہتے ہیں کہ اکیلا پن بھی انسان کو ذہنی مریض بنا سکتا ہے، لہذا دوسروں کے ساتھ تعلقات پیدا کریں چاہے وہ موبائل، گیمز یا سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیوں نہ ہوں۔

غور وفکر کرنا

اچھا دن اور زندگی گزارنے کے لیے اپنے ساتھ پیش آئے اچھے واقعات پر غور کریں ان چیزوں اور باتوں کی نشان دہی کریں جس کے ذریعے آپ تک خوشی مسیر آئی ہو، خود ترسی کا مظاہرہ کرنے سے ذہنی راحت کے دروازے کھلتے ہیں، کوشش کریں کہ اپنے پاس ایک روزنامچہ رکھیں جس میں سونے سے قبل اچھی یادیں درج کریں۔

نیند کی اہمیت

پرسکون نیند کا تعلق آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت سے ہے، اچھی نیند حاصل کرنے کے لیے سونے اور جاگنے کا وقت مقرر کریں، صبح سویرے سورج کی روشنی آپ کے وجود میں نکھار پیدا کرے گی۔

Comments

- Advertisement -