تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ، ایئرلائن ایزی جیٹ کے سسٹم پر سائبر حملہ

مانچسٹر: برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ کے سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا، ہیکرز نے 90 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے دھمکیوں کے بعد برطانوی ایئر لائن ایزی جیٹ کے سسٹم پر حملہ کردیا، ہیکرز نے 90 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی بھی حاصل کرلی۔

ترجمان ایزی جیٹ کے مطابق ہیکرز نے 2200 صارفین کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات بھی چرائیں، ایئرلائن نے متاثرہ چینلز بند کردئیے، جلد متاثرین کو آگاہ کردیا جائے گا۔

ترجمان ایزی جیٹ ایئرلائن کا کہنا ہے کرونا وائرس بحران کے باعث ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل ہے۔

واضح رہے کہ رواں مئی کے آغاز میں امریکا اور برطانیہ نےکورونا وائرس کی تحقیق اور ویکسین کی تیاری میں مصروف طبی ماہرین کو خبردار کیا تھا کہ منظم مجرموں کا گروہ کچھ ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر ان کی تحقیق پر سائبر حملے کر سکتا ہے۔

بین البحر الکاہل اتحادیوں کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے صحت کی دیکھ بھال اور طبی تحقیقی عملے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ مزید محفوظ بنائیں۔

برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر اورامریکی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ڈیٹا کی چوری کے لیے بدنیتی پر مبنی سائبر مہم پکڑی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ہیکرز عام طور پر استعمال کیے جانے والے پاس ورڈ کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں