منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کیلئے لاکھوں کمانے کا موقع

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈین کمپنی نے ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کیلئے لاکھوں روپے کمانے کا بہترین موقع فراہم کردیا۔

ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی ملازمتیں چھوڑ کر اپنی توجہ Candy Funhouse کی طرف سے ملنے والی نوکری پر مبذول کریں، جو صرف ٹافیاں کھانے پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر تنخواہ دے گی۔

کینڈین کمپنی کی جانب سے لنکڈ ان پر ایک اشتہار اپ لوڈ کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو ایک چیف کینڈی آفیسر کی تلاش ہے، جس کا کام ہزاروں مزیدار ٹافیاں آخری مرحلے سے گزرنے سے قبل چکھ کر ان کے ذائقے کی جانچ کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ آفیسر کو ایک لاکھ کینیڈین ڈالر ( جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد بنتی ہے) کی تنخواہ دی جائے گی۔

سب سے دلچسپ بات یہ نوکری آپ گھر بیٹھیں بھی کرسکتے ہیں۔

اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ملازمت کیلئے پانچ سال کی عمر کے بچے بھی والدین کی اجازت کے بعد اپلائی کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں