تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پھیپھڑوں کے کینسر سے نجات کیلئے یہ چیز روزانہ کھائیں

واشنگٹن : امریکی یونیورسٹی نے حالیہ سروے کے دوران معلوم کیا ہےکہ دہی کا روزانہ بنیادوں پر استعمال پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے۔

دہی ایسی چیز ہے جسے بیشتر افراد اس کی اصل شکل یعنی تھوڑے تیکھے ذائقے کے ساتھ استعمال کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ یہ فروٹ فلیورز کی شکل میں شیریں بھی دستیاب ہوتا ہے۔

دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت مقبول، صحت مند اور جسم ٹھنڈا کرنے والا مشروب ہے اسی طرح کھانوں کے ساتھ رائتے کی شکل میں بھی کھایا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دہی کا اگر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کینسر کا خطرہ کم کردیتا ہے اور تو اور فائبر (ریشے دار غذائیں) بھی ساتھ استعمال کی جائیں فائدہ اور زیادہ ہوگا۔

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر مستقل بنیادوں پرایک کپ دہی اور ریشے دار غذاؤں کا استعمال کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتا ہے جس کی وجہ دہی میں موجود خاص قسم کے جرایثم ہیں جو کینسر سے دفاع کرتےہیں۔

امریکی یونیورسٹی وینڈربلٹ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اپنے تحقیق میں کہا ہے کہ ڈیری مصنوعات میں کیلشیئم، پوٹاشیئم، میگنیشیئم، وٹامن کے ون اور کے ٹو اور زندہ بیکٹیریا یعنی پروبایوٹکس بھی

پائے جاتے ہیں جو مشترکا طور پر ایک صحت مند غذا کی تشکیل کرتے ہیں۔

دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرہ کو کم کر دیتا ہے

سنہ 2014 میں کی گئی تحقیق کے مطابق دہی اور پنیر کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹوکا شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -