تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کیا ڈیری مصنوعات فالج سے نجات کا باعث ہیں؟

لندن : برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیری مصنوعات کا مستقل استعمال فالج کے مرض سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے جو ایک سروے کے بعد کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 9 یورپی ممالک کے سروے کے دوران 4 لاکھ افراد سے ان کی صحت اور روزمرہ استعمال کی جانے والی غذاؤں سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزمرہ کی بنیاد پر ڈیری مصنوعات جیسے دودھ، دہی، پنیر یا دیگر ڈیری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں وہ مستقل طور پر اپاہج کرنے والے فالج جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے اشکیامک اسٹروک کا خطرہ 5 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سروے کے دوران پھلوں سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے جس سے معلوم ہوا کہ فائبر سے بھرپور پھل اور سبزیوں کا استعمال بھی فالج سے محفوظ رکھتا ہے۔

یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں طبی ماہرین نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 200 گرام پھل اور سبزیاں کھانی چاہیے جو فالج کے خطرے کو 13 فیصد تک کم کردیتی ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ انڈہ بھی فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

نوٹ : کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -