سلاد ایک ایسی ڈش ہے جسے مختلف اقسام کی رنگ برنگی سبزیاں ڈال کر بنایا جاتا ہے،لیکن اپنے ذائقے کی وجہ سے لوگ اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔
تاہم اب طبی ماہرین نے بتایا کہ سلاد میں اہم معدنیات، وٹامن اور پولی فینول دماغ پر فوری اور بہتر اثر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سلاد کے استعمال سے جہاں صحت اچھی ہوتی ہے وہیں انسان کا موڈ بھی بہتر ہوتا ہے۔
مذکوہ تحقیق امریکا اور فرانس سمیت آٹھ ممالک میں کی گئی تھی جس کی مدد سے معلوم ہوا کہ سلاد سے ڈپریشن بھی کم ہوتا ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے، سب سے پہلے دو ہزار اکیس میں 15 سے 45 سال کے افراد پر کی گئی تحقیق سے پتا چلا کہ سبزیاں اور پھل کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے اور موڈ پر اچھا اثر ہوتا ہے۔ماہرین متفق ہیں کہ سبزیاں اور سلاد ایک طرح سے آپ کے جسم میں زبردست سرمایہ کاری کی حیثیت رکھتے ہیں جو آپ کی دماغی کیفیات کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہار منہ پانی پینے کے جادوئی فوائد سامنے آگئے
امریکی جامعہ میں اس ضمن میں ایک چھوٹا تجربہ کیا گیا جس میں سو طلبا و طالبات شامل تھے، ان سے کہا گیا کہ وہ روزانہ فاسٹ فوڈ، چاکلیٹ کا ڈونٹ وغیرہ کھانے کی بجائے، کوئی پھل، سلاد یا سبزی کھائیں۔
اس سے یہ ثابت ہوا کہ کچی سبزیاں یا پھر کسی بھی قسم کی سلاد کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے انسان موٹاپے سے بچتا ہے اور ڈپریشن میں بھی کمی آتی ہے جس کی وجہ سے وہ خود کو خوش محسوس کرتے ہیں۔