پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کانگو میں ایبولا وائرس سے اموات کی تعداد 131 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کانگو: افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس سے اموات کی تعداد 131 تک پہنچ گئی، جبکہ سینکڑوں کیسز مشتبہ ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے سب سے سخت یعنی سطح چار کی سفری وارننگ جاری کردی۔ اپنے شہریوں کو کانگو کے سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک امریکی ڈاکٹر بھی ان افراد میں شامل ہے، جس میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔ کانگو میں چھ امریکیوں میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اس وائرس سے نمٹنا مشکل ہے کیونکہ اس کے تدارک کیلئے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

افریقی ملک میں ایبولا وائرس سے متعلق اہم اعلان

واضح رہے کہ افریقی ملک یوگنڈا کی حکومت نے Ebola کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے بعض اضلاع میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں