بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

یورپی کمیشن کا پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر پابندی اٹھانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یورپی کمیشن نے پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے پی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر پابندی اٹھانے سے انکار کردیا۔

ای یو کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایوی ایشن پائلٹ لائسنس کے طریقے کار کو شفاف بنائے، پاکستان میں پائلٹ لائسنس اجرا کو فول پروف بنانا ہوگا۔

ای یو کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایوی ایشن کو سیفٹی اقدامات مزید بہتر بنانا ہوں گے۔

یورپی کمیشن نے ڈی جی سی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لائسنس کے تصدیق کے طریقے کار اور سیفٹی مینجمنٹ کو بھی موثر بنایا جائے۔

ای یوکمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیفٹی اقدامات بہتر بنانے کے لیے مدد کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 30 جون کو یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کردیا تھا۔

جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں تاہم حکومت پاکستان کی کاوشوں سے قومی ایئر لائن کو 3 جولائی تک پروازیں جاری رکھنے کی مہلت مل گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی، انتظامیہ کے اقدامات سے معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں