تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

الیکشن کمیشن اراکین کے 4ناموں کی تقرری کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: صدر مملکت نے الیکشن کمیشن اراکین کے چارناموں کی تقرری کی منظوری دیدی اور تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفیکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی سفارش کی صدرمملکت نے منظوری دیدی جبکہ ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ممبران میں بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، سندھ سے ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری غفار سومرو، کے پی کے سے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی شامل ہیں، چاروں ممبران کل حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ممبران کی تعیناتی کیلئے چاروں صوبوں سے نام بھیجے گئے تھے، تحریک انصاف نے پنجاب اےاین پی نے پختونخواکے رکن کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب کیلئے طارق کھوسہ کا نام دیا لیکن گفتگو بھی نہیں کی گئی، پارلیمانی کمیٹی کےسربراہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر انحصار کرتے تو کمیشن مکمل نہیں ہوتا، سب کی مشاورت سے نام فائنل کئے۔

گذشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کےبھیجے گئےچوبیس ناموں کاجائزہ لیا گیا تھا، جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -