پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ای سی بی کا یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان یو اے ای میں سیریز کھیلی جارہی تھی تاہم ای سی بی دورہ منسوخ کرکے کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔

یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ختم کردیا گیا تھا، وائٹ بال سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے، بقیہ 3 میچز بھی ختم کردیے گئے۔

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی اب ختم کردیا گیا ہے، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی، پہلا بڑا استعفیٰ آ گیا!

انگلینڈ کرکٹ بورڈ ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز کو دیکھا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں