تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری

اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ، 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں 20نکاتی ایجنڈےکاجائزہ لیا گیا ، ای سی سی نے 70لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی ویکسین خریداری کی منظوری دے دی ، پہلےمرحلےمیں18 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ، 18کروڑ ڈالر کی رقم این ڈی ایم اے کو ویکسین کی خریداری کیلئے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدی جائے گی جبکہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباکی فیس ادائیگی کیلئے گرانٹ اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کنٹرولرجنرل آف پاکستان کیلئے1 ارب 16 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ ، وزارت تعلیم کیلئے37 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیلئے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی۔

اجلاس میں وفات پانےوالےملازمین کی فیملیزکیلئےوزیراعظم امدادی پیکج کیلئے35کروڑ ، ترسیلات زر کی نئی اسکیم کی مارکیٹنگ مہم کیلئے 74 کروڑ روپے سے زائد گرانٹ اور سپریم کورٹ ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

وزارت انسانی حقوق کیلئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ ، انٹیلی جنس بیورو کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی اور اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کےاضافی فنڈزکیلئےوزارت آئی ٹی کی سمری منظور کی گئی۔

Comments

- Advertisement -