The news is by your side.

Advertisement

کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کےالیکٹرک کونیشنل گرڈسےایک سو پچاس میگاواٹ اضافی بجلی دینےکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کےالیکٹرک کواضافی بجلی دوسال کیلئےفراہم کی جائےگی۔

اجلاس میں ٹیسکوصارفین کورمضان کیلئےایک ارب اسی کروڑ روپے سبسڈی دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ گندم کی سرکاری خریداری کے لیے ایک سواٹھاون ارب اور پچاس کروڑروپےمختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کی موبائل ایپ متعارف

قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب گزشتہ روز طلب کیا تھا جس میں اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔

ایجنڈے میں کے الیکڑک کو قومی گرڈ سے 150 میگا واٹ بجلی فراہمی پر غور، رمضان المبارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور ٹیکسو تقسیم کار کمپنی کے لیے ایک ارب 80 کروڑ کی سبسڈی جیسے نکات شامل کیے گئے تھے۔

وزارت بجلی نے صنعتی شعبے کو تین روپے فی یونٹ سبسڈی کی رقم مانگی جبکہ اسکیم جاری رکھنے پر بھی رائے طلب کی، اسی طرح گزشتہ تین مالی سالوں میں سول آرمڈ فورسز میں اضافی تعیناتیوں پر سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں