منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک معاہدوں کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک منصوبے کے حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراعلی پرویز ملک، رانا تنویر حسین، قیصر احمد شیخ ودیگر نے شرکت کی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے معاہدوں کی سمری ای سی سی اجلاس میں پیش کی گئی، حتمی دستاویز میں بڑی تبدیلی کی صورت میں دوبارہ ای سی سی سے منظوری لازمی ہوگی۔

یہ پڑھیں: بڑی رکاوٹیں دور! ریکوڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل

وزارت ریلوے اور ریکوڈک کی مائننگ کمپنی کے درمیان ریل ڈیولپمنٹ معاہدہ منظور کیا گیا، 390 ملین ڈالر کی برج فنانسنگ سے 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

وزارت ریلوے کو معاہدوں کی دستاویز وزارت خزانہ سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی اور آئندہ سال مارچ تک ای سی سی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی معاشی تصویر بدل دے گا، منصوبہ روزگار کے مواقع اور انفرا اسٹرکچر میں ترقی لائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکوڈک سے خطے میں طویل المدتی سماجی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں