The news is by your side.

Advertisement

ای سی سی نے وزارت صحت کیلئے 7 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزرات صحت کےلئے 7 ارب 24 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران ای سی سی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی 2 اور 3 وہیلرز اور ٹرکوں و بسوں سے متعلقہ ہے جس کے تحت ٹیرف اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فور وہیلرز گاڑیوں سے متعلق پالیسی کی منظوری آئندہ اجلاس میں ہوگی تاہم اجلاس میں مختلف وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

کرونا سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے، عبدالحفیظ شیخ

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے دوران اجلاس وزارت صحت کےلیے سات ارب 24 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی اور وزرات خارجہ کے بجٹ شارٹ فال کو کور کرنے کیلئے 3 ارب 82 کروڑ کے فنڈز کیے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں