اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ پر آنے والے 10 کروڑ کے اخراجات کی ایکس پوسٹ فیٹو کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کمیٹی کے عارضی سیکیورٹی انتظامات، تاجر برادری کو نقصان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مشیر خزانہ نے بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کی نوید سنا دی
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سیکیورٹی کے لیے مستقل بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی، یوٹیلٹی اسٹورز کی ضمنی گرانٹ سے غریبوں کو سستے داموں، آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے لیے 7 ارب 90 کروڑ کی ٹیکنیکلضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی، فیڈرل کنسالئڈیٹڈ فنڈ سے 170 ارب سے زائد بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں بنولا پر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کا معاملہ مزید غور کے لیے بھیج دیا گیا۔