سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ ، ایف آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو توہین عدالت نوٹس جاری -
The news is by your side.

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ ، ایف آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو توہین عدالت نوٹس جاری

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ سے خارج نہ ہونے پر سیکریٹری داخلہ، ائیرپورٹ حکام اور ایف آئی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے ۔

ماڈل گرل نے دوسری مرتبہ سندھ ہائی کورٹ سے شکوہ کیا ہے کہ انہیں باہر جانے سے روکا جارہا ہے اور عدالتی احکامات کی پامالی کی جارہی ہے ۔

ماڈل گرل کے غیر ملکی سفر کا معاملہ طول اختیار کر گیا ۔ عدالتی احکامات کے باجود ان کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے ایان علی کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر ملکی سفر کی اجازت دے دی گئی تھی ۔ عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں سے ایان علی سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ۔

رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ہیں اور کیس کی سماعت جاری ہے ۔ وزرات داخلہ نے کیس کی تفتیش کرنے والے اداروں کے جواب کے بعد نام کو ایگزیٹ کنڑول لسٹ سے خارج نہیں کیا تھا ۔

جبکہ عدالت میں ایان نے علی کا مئوقف یہ ہے کہ ان کی والدہ دبئی میں مقیم ہیں ۔ کافی عرصے سے ملاقات نہ ہونے اور علالت کے سبب والدہ سے ملاقات بے حد ضروری ہے ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں