پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: کئی اہم معاشی اقدامات کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کے درآمدی سامان کو ٹیکس سے استثنیٰ سمیت کئی اہم معاشی اقدامات کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں سی پیک منصوبوں کے درآمدی سامان کوٹیکس استثنیٰ سمیت کئی اہم معاشی اقدامات کی منظوری دےدی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ہائی وے منصوبوں کیلئے درآمدی سامان کوٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا، یہ ٹیکس چھوٹ سکھر، ملتان موٹر وے منصوبے کیلئے ہوگی۔

- Advertisement -

اجلاس میں کمیٹی نے صوبوں کو بیس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی، اجازت کے بعد پنجاب پندرہ لاکھ  ٹن اور سندھ پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرسکےگا۔

مذکورہ برآمد رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنا ہوگی، ای سی سی نے ایف بی آر کی تجویز پر بعض اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی منظوری بھی دی۔

حکومت نے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں کپاس کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں زیرغور رہی جب کہ آٹو سپئیر پارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں