اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے آرمی چیف کی فکر اور جذبہ قابل قدر ہے، تاجر رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیپٹل زون اسلام آباد کے نائب صدر عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فکر اور جذبہ قابل قدر ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان مں کہی، انہوں نے قومی معیشت کی بحالی اور استحکام کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کے جذبے اورفکر کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

ٹیکسوں میں پائے جانے والی تفاوت ختم کرکے ٹیکس ادائیگی کا ایسا آسان نظام متعارف کرایا جائے جس میں متعلقہ اداروں کے صوابدیدی اختیارت کم سے کم ہوں، ہر شہری کوٹیکسوں کی ادائیگی کی معلومات باآسانی حاصل ہوںاوروہ کسی مجاز افسر یا کنسلٹنٹ کی مدد حاصل کئے بغیر براہ راست قومی خزانے میںٹیکس جمع کراسکیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں تاجر تنظیموںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کی بنیادیں مضبوط کرنے کے لئے ہمیںایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے میں مدد ملے، ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو اور روزگار اور کاروبار کے مواقعے بڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ نے جن نکات کی نشاندی کی ہے ان پر فورا عملدرآمد کیا جانا چاہیے کیونکہ خود داری اور بین الاقوامی سطح پر قومی وقار سر بلند رکھنے کے لئے لازم ہے کہ ہم معاشی طور پرخود کفیل ہوں۔

اپنی افرادی قوت اور دستیا ب وسائل کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنائیں۔ شیخ عبدالوحید نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی ترجیحات کوازسر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کی بنیاد مضبوط معیشت اور مستحکم پاکستان ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں