عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرحِ نمو موجودہ مالی سال 3 فیصد رہےگی، حکومت نے معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے۔
عالمی بینک نے جون 2025 کے مقابلے جی ڈی پی گروتھ تخمینے میں 0.1فیصد کمی کر دی جب کہ آئندہ سال 2026-27 میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.4فیصد ہونے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد زرعی بحالی سےمعیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے، تعمیرِنو کی سرگرمیوں سے بھی معیشت پر مثبت اثرات کا امکان ہے، پاکستان میں غذائی اشیا کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔
ورلڈبینک کے مطابق شرح سود میں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی محتاط ہے امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، تجارتی پابندیوں یا تجارتی پالیسی میں غیریقینی علاقائی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے، 2026-27 میں درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔
ترسیلات زرمعمول پر واپس جانے سے بیرونی مالی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے نجی شعبے کےلیے اصلاحات سے روزگار اور ترقی میں اضافہ ممکن ہے، صنعتی شعبےمیں سرگرمیاں تیز، بینکوں کیجانب سےقرضوں میں اضافہ ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


