اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے برآمدکنندگان کو مشورہ دیا ہے کہ ڈالر بیچیں اور پیسے کمائیں ، ایسا نہ ہوقدر گرجائے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برآمدکنندگان کو ڈالر بیچنے کا مشورہ دے دیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ دوسو ستر کا ریٹ ان کیلئے لاٹری ہے، اس سے اچھا ریٹ نہیں مل سکتا، اپنے ڈالرفروخت کردیں۔
ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا،230 سے240 روپے پر واپس آسکتا ہے، آپ لوگ ڈالربیچ کر زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔