ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مہنگائی نیچے نہیں آسکتی ، لوگوں کی آمدن بڑھانا ہوگی، ماہر معیشت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہرمعیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سجدہ ریز ہونا چاہیے کہ ہمارے زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں، میرے حساب سے مہنگائی نیچے نہیں آسکتی ، لوگوں کی آمدن بڑھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مفتاح اسلم کو تکلیف ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کیوں آرہا ہے، سجدہ ریز ہونا چاہیے کہ ہمارے زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں ، ماضی میں حکومت جعلی گروتھ لائیں ،زرمبادلہ آگ میں جھونکا گیا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بند ہونےکے باوجود ہماری برآمدات بڑھ گئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے لیے یہ سیکھنے کا مقام ہے، سیکھیں کہ معیشت کو کیسے آگے بڑھایا جاتاہے۔

- Advertisement -

ماہرمعیشت نے کہا اسٹیٹ بینک نے کہا تھا گروتھ 3 فیصد سے زائد ہوسکتی ہے، بڑے پیمانے پر پیدواری صلاحیت 9 فیصد ہوچکی ہے، ہماری برآمدات  10 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہیں، میرے خیال میں گروتھ پر محتاط اعدادوشمار جاری کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے حساب سےتومعاشی گروتھ 5 فیصد کے لگ بھگ ہے، ترقی کی طرف جاتے ہیں توآہستہ آہستہ اس کااثرعام آدمی کوملتا ہے، پہلے 2 سے تین سال میں سرمایہ کارپیسہ بناتے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ سرمایہ کارکا اعتماد بحال ہوتا ہے تو اثرات عام آدمی تک پہنچتے ہیں، میرے حساب سے مہنگائی نیچے نہیں آسکتی ،لوگوں کی آمدن بڑھا دیں، زیادہ ظلم نجی سیکٹرمیں ملازم افرادکےساتھ ہوتاہے، موجودہ معاشی صورتحال میں تنخواہ دارشخص پھنساہواہے، سرکاری ملازمین خوش نصیب ہیں کہ ان کی تنخواہیں بڑھ جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں