The news is by your side.

Advertisement

فارن فنڈنگ کیس، ریکارڈ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فارن اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا ہے، درخواست گزار اکبر ایس بابر کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں اسکروٹنی کمیٹی کو مئی کے آخر تک کام مکمل کرنے کے ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ اکبر ایس بابر ہفتے میں دو دن صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ریکارڈ دیکھ سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ریکارڈ کا جائزہ لینے کے وقت موجود ہونگے اور ڈی جی لاء ریکارڈ کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے بارہا ریکارڈ فراہمی کے حوالے سے درخواستیں دیں ، اب ریکارڈ تک ہمیں رسائی مل گئی اور الیکشن کمیشن نے اب ہمیں اختیار دیا کہ اب دو فنانشل ایکسپرٹ ہمارے ہوں گے، اس سے قبل اسکروٹنی کمیٹی نے ہمیں ریکارڈ تک کبھی رسائی نہیں دی تھی۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر اسکروٹنی کمیٹی عملدرآمد کروائے گی، چھ سال سے تحریک انصاف ریکارڈ چھپا رہی ہے، پی ٹی آئی کے ریکارڈ کو خفیہ رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں