منگل, جون 9, 2026
اشتہار

’حکومت آزادانہ و شفاف انتخابات کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن سےآزادانہ ،شفاف انتخابات کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکش کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں