ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے موقع پرملک بھر میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے دن چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق 25 جولائی بروز بدھ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کے دن عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹرزاپنا حق رائے دہی بغیر کسی مشکل کے استعمال کرسکے۔

خیال رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرزسمیت دیگرسامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں