تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021، تیاریاں مکمل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز  انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں اور سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل کل سجےگا، جس کے  انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 42کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا گیا، 219 وارڈز کیلئے 1644 پولنگ اسٹیشنز، 5080پولنگ  بوتھ  قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی  حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی  کیمرے نصب کیے گئے ہیں، باقی پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس، رینجرز پولنگ اسٹیشن  کی حدود سے باہر موجودہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر 1 ہزار559 امیدوار میدان میں ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 رجسٹر ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز گیارہ لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 190 ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجےسے بغیر کسی وقفےکے شام5بجےتک جاری رہےگی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ نشر کرنے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات  کی مؤثر نگرانی کیلئے سیکرٹریٹ میں شکایتی سیل قائم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈسےکامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈکا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، وائس پریزیڈنٹ اور ممبران اسی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -