site
stats
پاکستان

الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال سے پارٹی کے اثاثہ جات کی تفصیل طلب کرلی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے درخواست نامکمل قراردیتے ہوئے مصطفیٰ کمال سے اثاثہ جات سمیت مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست میں نہ پارٹی آئین بتایا گیا ہےاور نہ ہی منشورکی تفصیل بتائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے اثاثہ جات بھی نہیں بتائے اورنہ ہی پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل اوران کے انتخاب سے متعلق معلومات درج کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کو تحریری طور پرآگاہ کر دیا گیا ہے۔ مصطفی کمال کوپولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے تحت پارٹی ان لسٹمنٹ کی درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے اپنی درخواست میں پارٹی کی آمدنی کا ذریعہ چندہ بتایا ہے جبکہ پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور پارٹی کا نام پاک سرزمین پارٹی ظاہرکیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top