اسلام آباد (17 جولائی 2026): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات سے متعلق جعلی پریس ریلیز پر وضاحت جاری کر دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ادارے سے منسوب آزاد جموں و کشمیر انتخابات سے متعلق ایک جعلی پریس ریلیز گردش کر رہی ہے، جو جعلی، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر کے معاملے پر امن جرگہ تشکیل دے دیا
بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ایسی کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی، آزاد جموں و کشمیر انتخابات کا انعقاد ادارے کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا، عوام سے گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔



