جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں‌ پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ اعلامیہ میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائدکردی ، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوگاجبکہ وفاقی اورصوبائی ا داروں کے لئے حکم نامہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پابندی کا اطلاق  وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا،  صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے پہلے سے جاری ہونے والے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا مقصد آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں