تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

احتجاج سے قبل الیکشن کمیشن کا ن لیگ اور پی پی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک کی جانب سے انیس دسمبر کو احتجاج سے قبل الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے، ایسے میں الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کو طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پی پی 18جنوری کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا ہے، ن لیگ کو 18جنوری کو دن 12 بجے جبکہ پیپلزپارٹی کو دن 2بجے اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ن لیگ،پیپلزپارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئےدرخواست دائر کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ اور پی پی کے خلاف ایک اور درخواست تیار کی جاچکی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے آج درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  “الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنےجارہےہیں”، طلال چوہدری

 اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام “باخبر سویرا ” میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے اہم رہنما طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنےجارہےہیں، اس دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

Comments

- Advertisement -