تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ضمنی انتخابات اضافی فنڈز، وفاق نے الیکشن کمیشن کو ہری جھنڈی دکھادی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو اضافی فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملکی معاشی حالات کو مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن بھی اضافی فنڈز کی طلبی کا مطالبہ واپس لے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق چل رہا ہےاور ہمارے سامنے سخت اہداف ہیں، ملک کوشدید معاشی بحران کا سامنا ہے،سیلاب سے بحالی کیلئے بھی فنڈز درکارہیں

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ حالات اچھےہوئے تو اضافی فنڈز فراہم کیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےصوبائی انتخابات کیلئے14 ارب روپےاضافی فنڈز مانگےتھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کیا گیاتھا جس میں وفاق سے انتخابات کے لیے مزید 14 ارب روپے طلب کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کے لیے 25 ارب روپے درکار ہوں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات پہلے ہونے سے خرچہ 61 ارب 85 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر انتخابات کے لیے 20 ارب روپے جاری کرے، قومی اسمبلی کی 93 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 60 روز میں کروانے ہیں۔

Comments

- Advertisement -