بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

فیصل واوڈا نااہلی کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑی تبدیلی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کے بعد امیدواروں کیلیے حلف نامے میں تبدیلی کردی ، جس میں غلط معلومات دینے پر رکنیت ختم کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نااہلی کیس کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کیلیے حلف نامے میں تبدیلی کردی۔

جس کے تحت آئندہ سینیٹ ،اسمبلی ضمنی الیکشن میں بھی نیا حلف نامہ امیدواروں کو جمع کرانا ہوگا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے حلف نامے میں غلط معلومات دینے پر رکنیت ختم کرنے کی شق شامل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ،اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو لازمی نیا حلف نامہ دینا ہوگا،نئے حلف نامے میں امیدوار کو غیر ملکی پاسپورٹ کی تفصیل دینا ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے نیا حلف نامہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں