اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول پر کام مکمل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے شیڈول پر کام کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں جاری کی جائے گی، عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مجوزہ شیڈول تیارکرلیا ہے جس کو جاری کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن جنوری کے پہلے ہفتے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کرے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دسمبر کے تیسرے ہفتے تک کی جائِے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں جاری کی جائے گی، عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں