site
stats
پاکستان

انتخابات میں بائیومیٹرک مشین استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لیے بائیو میٹرک مشین استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تجرباتی بنیادوں پر کچھ جگہوں پر استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان نے بائیومیٹرک اور ای وی ایم کے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ الیکشن بھی بیلٹ پیپرز پر ہی کرائے جائیں گے۔

زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان کا موقف ہے کہ بائیومیٹرک مشین کے زریعے بھٹہ، سیمنٹ بجری اوردیگرکام کرنے والوں کی تصدیق نہیں کی جا سکے گی جب کہ ووٹرز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے بھی آگاہ نہیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرامیدواروں کے نشانات پرووٹرز الجھ سکتا ہے۔


 * ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ 


خیال رہے کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بائیومیٹرک اور ای وی ایم کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے۔

کروڑوں روپے کے مشینری کو استعمال نہ کرنے کے فیصلے سے جہاں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچے گا وہیں انتخابات کے شفاف ہونے پر بھی سوالیہ نشانات اُٹھ سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top