جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

مرد و خواتین ووٹرز میں فرق کم کرنے کیلیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مرد و خواتین ووٹرز میں فرق کم کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، موجود ہ انتخابی فہرستوں میں مردوخواتین ووٹرز میں12.7ملین کا فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مرد و خواتین ووٹرز میں فرق کم کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پائلٹ پراجیکٹ کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق انتظامی امور 10 جولائی تک مکمل کئے جائیں گے ،15 جولائی تک ورکشاپس منعقد ہوں گی ، تصدیق کنندہ گان سروے 16تا 27جولائی تک ہوگا۔

موجود ہ انتخابی فہرستوں میں مردوخواتین ووٹرز میں12.7ملین کافرق ہے، صنفی فرق ختم کرنےکیلئےتفویض شمارتی بلاک کےگھرگھرجاکراندارج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : مرد اور خواتین ووٹرز کا عددی فرق سوا کروڑ تک پہنچ گیا

بھیرہ، فیصل آبادمیں تاندیانوالہ، شیخوپورہ میں صفدرآباد، فورٹ عباس، کوہ سلمان اور رحیم یار خان میں صادق آباد کے علاقے شامل ہیں۔

خیال رہے ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کا عددی فرق سوا کروڑ تک پہنچ گیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے ووٹرز میں فرق ہنگامی بنیادوں پرختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے نادرا سے معاملے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کو شناختی کارڈز جاری کیے گئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں