The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز دینے سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مستردکردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، ارشاد قیصرکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔

پیپلز پارٹی کےمرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا سینیٹر منتخب کرنے کیلئےقومی اسمبلی ممبران ووٹ ڈالتےہیں، ارکان کوفنڈز جاری کرکے کرپٹ پریکٹس کی گئی اور وزیراعظم نے فنڈز جاری کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے سوال کیا آپ نے وزیراعظم کیخلاف درخواست دی یاپھربطورسیاسی جماعت اور فنڈز کااعلان وزیر اعظم نےکیا یاپھر بطورسیاسی جماعت سربراہ ؟

ممبرسندھ نثار درانی نے ریمارکس میں کہا کیا وزیراعظم نے ممبران کیلئےکوئی سکیم کا اعلان کیا ، درخواست قابل سماعت ہونے نہ ہونے پرفیصلہ بعد میں سنائیں گے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن میں ارشاد قیصرکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کی طرف سے فنڈز کےاجرا سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں