منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے وفاقی حکومت سے 3900الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3900الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔

وزیراعظم عمران خان  نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ای وی ایم پروزیراعظم آفس کی مددچاہیےہوتووہ بھی دی جائے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پندرہ اپریل کو ہوں گے، ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کیلئے پچاس ای وی ایم الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جارہی ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ پندرہ اپریل سے پہلے 3900 ای ایم ایمز الیکشن کمیشن کو فراہم کردی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں