الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی جماعتیں سال 22-2021 کی تفصیلات 29 اگست تک فراہم کریں۔
تمام جماعتیں سال مکمل ہونے پر 60 دن میں گوشوارے جمع کرانےکی پابند ہیں۔ جماعتوں کو اپنی آمدن، اخراجات ذرائع اور اثاثوں کی تفصیلات دینا ہوں گی۔
سیاسی جماعتوں کو اپنے سربراہ کی جانب سےحلف نامہ بھی دینا ہو جس میں بتانا ہو گا کہ جماعتوں نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی۔
واضح رہے کہ ارکان اسمبلی بھی اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع سے متعلق الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں۔