جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

آج آخری دن! الیکشن کمیشن کا اراکین پارلیمنٹ کے خلاف سخت اقدام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے خلاف سخت اقدام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے آج آخری روز ہے، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے خلاف سخت اقدام کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج 15 جنوری 2026 کو سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے لازمی طور پر جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ آخری موقع ہے اور گوشوارے جمع نہ کرانے پر 16 جنوری سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کے تحت مجوزہ فارم B پر جمع کروانا لازم ہیں۔

گوشواروں کی وصولی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ اراکین بروقت اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانا ایک آئینی اور قانونی تقاضا ہے، جس کا مقصد عوامی نمائندوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں