تازہ ترین

قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے...

صدر مملکت نے چار آرڈیننس جاری کردیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار...

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں انتخابات کروانے کے اعلان کے بعد اب افسران کو اس کیلیے تیاریاں کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ارسال کیے گئے خط میں حکم دیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ تمام انتظامی افسران الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، چیف سیکریٹریز انتخابات کی تیاریوں میں معاونت کریں اور ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت دی جائے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ملک میں انتظامی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جبکہ مٹیریل رکھنے کیلیے محفوظ جگہیں فراہم کی جائیں۔

خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ ریٹرننگ افسران کو فراہم ٹیبلیٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے، مٹیریل جن مقامات پر رکھا جائے وہاں بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جبکہ حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی، اس کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -