تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبائی اراکین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخاب نو اکتوبر کو کرایا جائے گا، این اے 157ملتان،پی پی 139شیخوپورہ،پی پی 241بہاولنگر میں ضمنی انتخاب نو اکتوبر کو ہوگا اسی طرح پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی انتخاب بھی اسی روز ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس چودہ ستمبرکو طلب کرلیا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نو حلقوں سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم نامہ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کر سکا

الیکشن کمیشن کے مطابق ہائیکورٹ نے انتیس جولائی کو ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا،میڈیا رپورٹس پرہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ صرف درخواست گزارکی حدتک ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق سندھ حکومت سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -