اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایوان بالا کے ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ،چیئرمین سینیٹ 10کروڑ8لاکھ سےزائداثاثوں کےمالک ہیں جبکہ پرویز رشید23 لاکھ مالیت اثاثوں سے غریب ترین سنیٹر کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےسینیٹرزکےاثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ، جس میں بتایا گیا چیئرمین سینیٹ 10کروڑ8 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، صادق سنجرانی کے پاس 41 لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈز موجود ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا12 کروڑ 64 لاکھ سےزائداثاثوں کےمالک ہیں ، ان کے کریڈٹ کارڈ کی مد میں 17لاکھ سے زائد بقایاجات ہے۔
سینیٹرشیری رحمان25 کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ہیں، شیری رحمان نے3 کروڑ 70لاکھ کی سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے جبکہ 190 تولہ سونے کی بھی مالک ہیں۔
سینیٹرآصف کرمانی 4 کروڑ 34 لاکھ سے زائداثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس79 لاکھ سے مالیت کے پرائز بانڈز موجود ہیں جبکہ لاہور میں 3 پلاٹس اور راولپنڈی میں ایک پلاٹس کے مالک ہیں ، پلاٹس کی کل مالیت2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ہے۔
راجہ ظفرالحق نے اثاثوں کی کل مالیت ظاہرنہیں ، راجہ ظفرالحق کے 2 بینک اکاؤنٹس میں92 لاکھ سےزائدکی رقم موجود ہے جبکہ اسلام آباد و کہوٹہ میں گھر اور زرعی کے زمین کے مالک ہیں ، سینیٹر فیصل جاوید 59 لاکھ 10 ہزار سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔
سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر 25کروڑ 73لاکھ سے زائداثاثوں کے مالک ہیں، انھوں نے 13 کروڑ 4 لاکھ سے زائد غیر منقولہ جائیداد ظاہر کی جبکہ برطانیہ میں بھی جائیداد کے مالک ہیں، ان کے پاس 4کروڑ کے پرائز بانڈ اور 4 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں بھی ہیں۔
اعظم سواتی ایک ارب 85کروڑ 61 لاکھ سے زائد ، تاج آفریدی 1ارب 30 کروڑ روپے ، سینیٹر پرویز رشید 23 لاکھ روپے ، سینیٹر شبلی فراز 23 کروڑ روپے سے زائد اور بیرسٹر فروغ نسیم 48 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سراج الحق کے 31 لاکھ روپے ، طلحہ محمود کے 33 کروڑ 26 لاکھ روپے ، سینیٹر ولید اقبال کے 13 کروڑ روپے، مشاہد اللہ خان کے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے، ڈاکٹر شہزاد وسیم کے 33 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک 8 کروڑ روپے، فاروق ایچ نائیک 9 کروڑ سے زائد، رضا ربانی 12کروڑ 32 لاکھ روپے اور مرزا محمد آفریدی 41 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔