بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں اضافہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (6 اگست 2026): الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت اس کے دائرہ اختیار میں اضافہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا۔ اس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اثاثوں اور واجبات میں ابہام پر مزید وضاحت طلب کی جا سکے گی۔

الیکشن کمیشن ارکان کے علاوہ متعلقہ افراد، اداروں، تنظیموں اور مالیاتی اداروں سے بھی معلومات حاصل کر سکے گا۔ مالیاتی ادارے اور متعلقہ تنظیمیں الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت مقررہ مدت میں فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

مجوزہ ترمیم کا مقصد اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں کی موثر جانچ کو یقینی بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مجوزہ ترمیم پر عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کر لیں۔

اعتراضات اور تجاویز 15 اگست 2026 تک الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائی جا سکتی ہیں موصول ہونے والے اعتراضات اور تجاویز پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

مجوزہ ترمیم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں