اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،  عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، میں ملک سے باہرتھا ، عمران خان بھی بیرون ملک تھے ،  جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے،  آج ہی ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنی ہے، جس الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ جاری کرینگے۔

چیف الیکشن کمشنر نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور عمران خان کو پچیس ستمبر تک ایک لاکھ رو پے کے2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک لاکھ روپے کے دو مچلکوں کےعوض 25ستمبر تک ضمانت کراسکتے ہیں ، دوضمانتیوں کے ساتھ مچلکے جمع کرائے جائیں جبکہ 25 ستمبر کو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ لیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں