بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری، طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جبکہ طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کی ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں این اے-18 ہری پور: بابر نواز خان ، این اے-104 فیصل آباد سے دانیال احمد ، این اے-129 لاہور سے محمد نعمان ، این اے-143 ساہیوال سے محمد طفیل اور این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر کامیاب ہوئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں کامیاب امیدواروں میں پی پی-73 سرگودھا سے میان سلطان علی رانجھا ، پی پی-87 میانوالی سے علی حیدر نور ، پی پی-98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم ، پی پی-115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی-116 فیصل آباد سے احمد شہریار ، پی پی-203 ساہیوال سے محمد حنیف ، پی پی-269 مظفرگڑھ سے میان علمدار عباس قریشی شامل ہیںْ

دوسری جانب این اے96 فیصل آباد سے کامیاب امیدواربلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کیونکہ طلال چوہدری اور بلال چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کا کیس زیرسماعت ہے، بلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس جلد مقرر کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امیدواروں کی کامیابی قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق تصدیق شدہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں