منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی  ، امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری مقرر ہے۔

دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےوالےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ،  بلوچستان سےسینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست صوبائی الیکشن کمشنرکےدفترپرآویزاں کی گئی،  فہرست میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےوالوں میں36امیدوار شامل ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں