بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین قومی، سینیٹ وصوبائی اسمبلی کے نام جاری کردیے ، جن میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو، شفقت محمود، علیم خان ، پرویزاشرف اور زرتاج گل شامل ہیں، اراکین کو31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینےوالے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی ، جس میں اراکین قومی،سینیٹ وصوبائی اسمبلی کے نام جاری کئے۔

قومی اسمبلی کے 200سے زائداراکین نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو ،برجیس طاہر , راناتنویر،شفقت محمود، فخر امام، فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔

چوہدری نثار،راجہ بشارت ، علیم خان ، پرویزاشرف، نور الحق قادری، فواد احمد اور زرتاج گل نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے11اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں فدا محمد، حاصل بزنجو، مہر تاج، تاج آفریدی، اورنگزیب خان ، ہلال الرحمان، محمد ایوب، شمیم آفریدی اور دیگر سینیٹرز بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی اراکین کی بڑی تعدادنےگوشوارےجمع نہیں کرائے، گوشوارےجمع کرانےتک رکنیت غیرفعال کی جائےگی اور جلد اراکین کو کام سےروکنےکانوٹیفکیشن جاری کرےگا، اراکین کو31دسمبرتک گوشوارےجمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں